Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / حلب میں جنگ بندی کی تجویز پر روس ،چین کا ویٹو

حلب میں جنگ بندی کی تجویز پر روس ،چین کا ویٹو

نیویارک،6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کل روس اور چین نے شام کے حلب شہر میں سات دن کی جنگ بندی کی تجویز کے خلاف اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کر کے اسے مسترد کردیا۔حلب میں سات دن کی جنگ بندی کی تجویز نیوزی لینڈ،مصر اور اسپین نے پیش کی تھی۔تجویز کے حق میں 11ملکوں نے ووٹ دیا جب کہ ونیزویلا نے اس کی خلاف ووٹ دیا۔شام میں 2011میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے روس نے شام کے معاملے میں سلامتی کونسل میں 11بار اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کیا جبکہ چین نے پانچویں بار اس حق کا استعمال کیا۔روس کے سفیر نے یہ کہہ کر جنگ بندی کی تجویز کی مخالفت کی کہ اس سے حلب شہر کے مسلح باغیوں کو متحد ہونے کا موقع مل جائے گا اور وہ وہاں کے لوگوں کی زندگی کے لئے خطرہ پیدا کریں گے۔ امریکہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ حلب کے مشرقی حصہ میں اب بھی دو لاکھ سے زیادہ لوگ پھنسے ہیں اورلڑائی جاری رہنے سے ان کی زندگی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔امریکہ نے قبول کیا کہ مشرقی حلب کے نصف حصہ پر شام کی فوج کا قبضہ ہو چکا ہے ۔روس کے سفیر نے حلب میں جنگ بندی کی مخالفت کی لیکن کہا کہ وہ شام کے معاملے میں امریکہ سے بات کرنے کو تیار ہے ۔
’’انتہاء پسند‘‘ کہنے پر برطانوی حکومت
کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
لندن ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی مسلم سماجی کارکن نے برطانوی حکومت کے خلاف انتہاء پسند مخالف حکمت عملی اپنائے جانے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا کیونکہ اسے ’’عدم تشدد انتہاء پسند‘‘ کہا گیا تھا۔ سلمان بٹ نامی شخص نے اپنا معاملہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں حکومت پر آزادی اظہارخیال قانون کے خلاف حکمت عملی وضع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT