Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں حکومت کی بمباری سے 16 افراد ہلاک

حلب میں حکومت کی بمباری سے 16 افراد ہلاک

بیروت ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام کے فضائی حملوں اور توپ خانے سے فائرنگ کے نتیجہ میں باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب کے مضافاتی علاقہ میں 16 شہری ہلاک ہوگئے۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق برطانیہ نے کہا کہ حلب کے مضافاتی علاقے شکور میں اور ضلع الانصاری میں جملہ 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی فوج نے سرکاری طور پر اعلان کیا کہ باغیوں کے زیرقبضہ شہر اور مضافاتی علاقوں پر فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ 7 جولائی سے حلب کا اپوزیشن نے کامیاب محاصرہ کر رکھا تھا جبکہ سرکاری فوجوں نے کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے اسے باغیوں کے قبضہ سے واپس لے لیا۔ حلب شام کا تجارتی دارالحکومت سمجھا جاتاتھا جس پر باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ شام کی خانہ جنگی میں مارچ 2011ء سے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں سے حکومت شام نے آہنگی پنجہ سے نمٹا ہے۔

TOPPOPULARRECENT