Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / حلب میں فضائی حملے اور شلباری 25 شہری ہلاک

حلب میں فضائی حملے اور شلباری 25 شہری ہلاک

حلب ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دوسرے بڑے شہر حلب اور ایک ٹاؤن میں فضائی حملے اور شلباری کا آج سلسلہ جاری رہا جس میں 25 شہری ہلاک ہوگئے۔ ایمرجنسی ورکرس اور نگران کار گروپ نے یہ اطلاع دی۔ شہر اور اس کے اطراف 27 فروری کی جنگ بندی کے بعد اچانک تشدد میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مغربی سرکاری زیرکنٹرول علاقوں میں باغیوں کے راکٹس فائر کرنے کے نتیجہ میں 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ باغیوں کے زیر کنٹرول مشرقی علاقوں میں فضائی حملے اور شلباری کا سلسلہ آج جاری رہا ۔ ایک شخص نے بتایا کہ حملوں کی بارش ہورہی تھی ۔ حلب شہر میں 15 شہری ان حملوں میں ہلاک ہوئے ‘ اسی طرح مشرقی علاقوں میں آرٹیلری شلباری سے 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT