Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں فوجی کارروائی ، 200 ہلاک

حلب میں فوجی کارروائی ، 200 ہلاک

حلب ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حلب میں شام کی سرکاری فوج اور اس کے مدد گار عسکری گروپوں نے گذشتہ روز کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے کم سے کم 200 افراد کو کو موت کی نیند سلا دیا۔ حلب میں زمینی پیش قدمی کے دوران سرکاری فوج نے سامنے آنے والے ہر عام شہری کو گولیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز فوج کے گماشتوں نے حزب اللہ جنگجوؤں کی معاونت س حلب میں ایک اسپتال کے پورے عملے کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں ایک ایک کر کے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور شامی فوج مل کر شہریوں کے اجتماعی قتل عام کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز سیکڑوں بے گناہ شہریوں کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ مقتولین میں اکثریت بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے جن کا جنگ سے کوئی دور دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔ الفردوس کالونی میں اسدی فوج اور اس کی معاون مذہبی ملیشیا کے عسکریت پسندوں نے نو بچوں اور چار خواتین کو زندہ جلا ڈالا۔حلب میں شہری دفاع کے عملے کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسدی فوج کی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد منہدم ہونے والے مکانوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قریبا 90 افراد ملبے کے نیچے ہیں۔ مسلسل بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں ان کی میتیں نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT