Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / حلب پر کنٹرول سے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی: حزب اللہ

حلب پر کنٹرول سے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی: حزب اللہ

بیروت۔24 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  لبنان میں حزب اللہ تحریک کے رہنما سیدحسن نصر اللہ نے آج کہا کہ حلب شہر پر شامی حکومت کے مکمل کنٹرول کے بعد اب شام میں جاری جدوجہد کو ختم کرنے کیلئے ایک سیاسی حل تلاش کیا جا سکتا ہے ۔ نصر اللہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں شامی حکومت کی توجہ حلب پر اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے اور اسے محفوظ رکھنے پر ہونا چاہئے۔گذشتہ 6 سال سے جاری کشیدگی کے دوران مشرقی حلب سے شامی عسکریت پسندوں کا انخلاء ان کیلئے سب سے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے ، اس لڑائی میں310000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدر بشار الاسد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حلب کی کامیابی صرف شام کی ہی نہیں بلکہ ان سب کی کامیابی ہے جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کیا، خاص طور پر روس اور ایران کی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT