Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / حلب کے علاقہ پر سرکاری فوج کے دوبارہ قبضہ کی تردید

حلب کے علاقہ پر سرکاری فوج کے دوبارہ قبضہ کی تردید

دبئی۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شام کے باغی جنگجوؤں نے حلب کے اس حصے کو جس پر انہوں نے پہلے قبضہ کیا تھا، شامی فوجیوں کی جانب سے اپنے قبضے میں لینے کی تردید کی ہے ۔جیش الاسلام کے حسن الاشر کے جنگجوؤں نے کل بتایا کہ حلب کے راموس پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔ سرکاری فوج نے اس پر پھر سے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔باغیوں نے کہا ہے وہ حلب کے علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے سرکاری فوجیوں    سے برسرپیکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT