Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / حلب کے پناہ گزیں موسمی قہر کا شکار

حلب کے پناہ گزیں موسمی قہر کا شکار

ادلب ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے جنگ سے تباہ حلب سے ہزاروں افراد کا شمال مغربی شہر ادلب میں ایک ہفتہ طویل تخلیہ مکمل ہوگیا لیکن ان پناہ گزینوں کو اب ایک نئے مسئلے کا سامنا ہے ۔ شدید برفباری ، بارش اور درجہ حرارت نقطۂ انجماد پر پہونچ جانے کی وجہ سے پناہ گزیں ناقابل بیان مصائب سے دوچار ہیں۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دا ریڈکراس کی خاتون ترجمان کرسٹا آمسٹرانگ نے بتایاکہ تمام شہریوں کا تخلیہ پورا ہوچکا ہے ۔ امدادی گروپ کی قیادت میں برفباری کے باوجود متاثرہ افراد کو ادلب کے شہر منتقل کردیاگیا اور بشارالاسد حکومت نے جمعرات کو حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ برفباری نے کافی تباہی مچائی ۔ جمعہ کو شدید برفباری کے سبب کئی خیمے منہدم ہوگئے اور دو بچے ہلاک ہوگئے ۔ سڑکیں مسدود ہوگئی ہیں اور پانی و غذا کی قلت پائی جاتی ہے ۔ شامی پناہ گزین قادر درویش نے بتایا کہ ہمیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ صوبہ ادلب میں جاریہ ہفتے برفباری میں کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے لیکن دن کادرجہ حرارت منفی 14 ڈگری سیلسیس اور رات کا منفی 16 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT