Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ اساتذہ کیلئے رائے دہی کا پرامن انعقاد

حلقہ اساتذہ کیلئے رائے دہی کا پرامن انعقاد

حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے حلقہ اساتذہ محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کیلئے آج صبح 8 تا 6 بجے شام تک منعقدہ رائے دہی کا پرامن اختتام عمل میں آیا۔ رائے دہی کا اوسط 82.38% آیا جبکہ اس حلقہ میں جملہ 126 مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے اور کہا کہ حلقہ اساتذہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے رائے دہندوں کی تعداد 23,789 تھی۔ رائے دہی تقریباً دوپہر تک بہت ہی سست رفتار رہی اور دوپہر تک رائے دہی کا اوسط صرف 20% رہا تاہم شام بجے تک رائے دہی کے اوسط میں قابل لحاظ اضافہ ہوکر رائے دہی کا اوسط 68.88% ہوا اور رائے دہی کے اختتام تک رائے دہی کا اوسط 82.38% ہوسکا۔ تلنگانہ کونسل کے ٹیچرس حلقہ محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کیلئے منعقدہ رائے دہی کے ووٹوں کی گنتی 22 مارچ کو حیدرآباد وکٹری پلے گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT