Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ اسمبلی چارمینار بلدی ڈیویژن پتھر گٹی کا اجلاس

حلقہ اسمبلی چارمینار بلدی ڈیویژن پتھر گٹی کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنان کو چاہئے کہ وہ مجوزہ بلدی انتخابات کے لیے تیار رہیں تاکہ مذکورہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کا نہ صرف شاندار مظاہرہ ہوسکے بلکہ عظیم تر مجلس بلدیہ پر قبضہ ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب علی مسقطی ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری و انچارج اولڈ سٹی نے تلگو دیشم عہدیداران و کارکنان سے ٹی ڈی پی آفس اولڈ سٹی کوٹلہ عالیجاہ پر آج مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ بلدی حلقہ پتھر گٹی کی از سر نو حد بندی میں شامل سابقہ ڈیویژن نور خاں بازار و تالاب چنچلم کے کارکنان کو چاہئے کہ عوام کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں جٹ جائیں اور ووٹر لسٹ میں نئے اور چھوٹ جانے والے رائے دہندوں کے ناموں کو شمولیت کو یقینی بنائیں ۔ اور تلگو دیشم دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کاموں کا عوام سے ذکر کرتے ہوئے تلگو دیشم دور میں اقلیتوں کے لیے بنائے گئے حج ہاوز اور اردو کو سرکاری دوسری زبان کا درجہ دینے سے واقف کروائیں ۔ ہائی ٹیک سٹی ، گرین اینڈ کلین سٹی ، کرفیو کی برخاستگی لا اینڈ آرڈر پر کنٹرول ، یہ تمام کارنامے ٹی ڈی پی کے دور میں ہی ہوئے ۔ اس موقع پر محمد عمر خاں سٹی آرگنائزنگ سکریٹری ، جناب زبیر بن سلیم العمودی ، میر انصار حسین ، سید عارف ، محمد انور حسین نے بھی مخاطب کیا ۔ کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔ جناب محمد عتیق جنرل سکریٹری پتھر گٹی ڈیویژن کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT