Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے سینکڑوں قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے سینکڑوں قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔10مئی(سیاست نیوز) اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ میںسرگرم مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قائدین او ر کارکنوں نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی شمولیت اختیار کرلی۔ انچارج ٹی آر ایس چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ رام ریڈی‘ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی گریٹر حیدرآباد اڈھا ک کمیٹی رکن اعظم علی خرم ‘ سینئر قائد ٹی آر ایس محمدیوسف‘ ارشد علی خان کے علاوہ دیگر پارٹی کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب اعظم علی خرم نے پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی ہی ایک واحد سیاسی جماعت ہے جو پرانے شہر سے تعلیمی او رمعاشی پسماندگی کا خاتمہ عمل میںلاسکتی ہے ۔ جناب اعظم علی خرم نے مزیدکہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کی گئی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری پارٹی قائدین اور کارکنوںکی ہے جس کی ذریعہ ہم پرانے شہر کی عوام کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رعایتوں سے استفادہ کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شادی مبارک اسکیم کی کامیابی کے بعدحکومت تلنگانہ کی نئی اسکیم اقامتی اسکولس کو حکومت تلنگانہ کی بہترین پہل قراردیا ۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ اسکیم کی کامیابی نہ صرف پرانے شہر بلکہ ریاست تلنگانہ سے اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT