Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنانے کا عہد

حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنانے کا عہد

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر بی جے پی مسٹر امت شاہ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنانے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس طرح سال 2019 میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کی نشست سے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کا مسٹر امیت شاہ نے فیصلہ کرلیا ہے ۔ بی جے پی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر امیت شاہ نے اپنی اس حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے تحت پائے جانے والے ( 32000 ) ہزار مراکز رائے دہی حدود کے پارٹی کارکنوں کے ساتھ اجلاس طلب کر کے ان تمام 32 ہزار مراکز رائے دہی کے علاقوں میں بی جے پی کو مضبوط و مستحکم بنانے کا تہیہ کرلیا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ 22 تا 24 مئی تین روزہ حیدرآباد کا دورہ کرنے والے صدر بی جے پی مسٹر امیت شاہ بوتھ سطح ( مراکز رائے دہی ) کے پارٹی ورکروں و قائدین سے ملاقات کر کے انہیں رائے دہی کے موقعہ پر اپنائی جانے والی حکمت عملی سے بخوبی واقف کروائیں گے اور اس حکمت عملی کو انتہائی راز میں رکھتے ہوئے آئندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے موقعہ پر ہی واقف کروائی جانے والی حکمت عملی کو اپنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT