Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب میں غدر کی نامزدگی زیرغور: سی پی ایم

حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب میں غدر کی نامزدگی زیرغور: سی پی ایم

ورنگل 25 اگسٹ (این ایس ایس) تلنگانہ ریاستی سی پی ایم کے سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے آج حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخابات کے لئے نامزد کئے جانے والے امیدوار کو منتخب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بائیں بازو امیدوار کے انتخاب کے ذریعہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ایک سخت وارننگ دی جائے کیوں کہ وہ (کے سی آر) ایک مطلق العنان جاگیردار کی طرح حکمرانی کررہے ہیں۔ ویربھدرم نے یہاں بائیں بازو کی 10 جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وضاحت کی کہ ضمنی انتخاب کے لئے اگرچہ ہنوز کسی امیدوار کے بارے میں قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اِس نشست کے لئے انقلابی گلوکار غدر کی امیدواری پر غور کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک ایسے امیدوار کی نامزدگی کی کوشش کی جارہی ہے جس میں کے سی آر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت اور جذبہ موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT