Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ نارائن کھیڑکے نومنتخب ٹی آر ایس رکن اسمبلی کی حلف برداری

حلقہ نارائن کھیڑکے نومنتخب ٹی آر ایس رکن اسمبلی کی حلف برداری

حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے منعقدہ ضمنی انتخاب میں نومنتخبہ رکن اسمبلی ٹی آر ایس مسٹر بھوپال ریڈی کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری کے چیمبر واقع احاطہ اسمبلی میں حلف برداری کے سلسلہ میں منعقدہ سادہ لیکن پُراثر تقریب کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر اُمور ریونیو و اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن مسٹر محمد محمود علی، وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ، ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی شریمتی پدما دیویندر ریڈی، ارکان اسمبلی و ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT