Friday , August 18 2017
Home / دنیا / حلیمہ السعدیہ کی طائف کے موضع بنی سعد سے کوئی نسبت نہیں

حلیمہ السعدیہ کی طائف کے موضع بنی سعد سے کوئی نسبت نہیں

طائف ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کمیشن برائے سیاحت و نیشنل ہیریٹیج (SCTH) کے مطابق طائف کے ایک موضع بنی سعد کی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دودھ پلانے والی دائی حلیمہ بن سعدیہ سے کوئی نسبت نہیں ہے۔ قبل ازیں یہ کہا جاتا رہا ہیکہ طائف سے 85 کیلو میٹر جنوب میں واقع موضع بنی سعد کو حلیمہ بنت ابی زوہیب عبداللہ بن ہریس جو اسلامی تاریخ میں حلیمہ السعدیہ کے نام سے مشہور ہیں، سے موسوم کیا گیا ہے جو یہاں تقریباً 1500 سال قبل رہائش پذیر تھیں۔ دریں اثناء ایس سی ٹی ایچ کے صدر پرنس سلطان بن سلمان کے مشیر ڈاکٹر سعدالرشید نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی سائنسی و جغرافیائی ثبوت نہیں ملتے کہ حلیمہ السعدیہ بنی سعد میں رہا کرتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT