Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / حماس سے جنگ بندی مذاکرات کی اسرائیلی تردید

حماس سے جنگ بندی مذاکرات کی اسرائیلی تردید

یروشلم ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے حماس کے ساتھ دیر پاء جنگ بندی کے لئے خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسلام پسند مسلح گروپ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے اسرائیل سرکاری طور پر اس امر کی وضاحت کررہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ براہ راست یا کسی ثالث کے ذریعے سے مذاکرات نہیں کررہا ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران عرب اور ترک میڈیا ذرائع نے کئی رپورٹس شائع کی ہیں جنہیں بعد میں اسرائیلی میڈیا اداروں نے بھی شائع کیا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی تنظیم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں دس سالہ جنگ بندی معاہدے کے آٹھ سال کے مکمل ہونے پر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ساحلی پٹی پر سے محاصرہ اٹھانے کی بات چیت جاری تھی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلے سال ماہ جولائی اور اگست میں ہونیوالی 50 دنوں پر محیط جنگ کے دوران تقریبا 2200 فلسطینی شہید اور اسرائیل کی طرف 73 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ غزہ میں ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا نو سال سے جاری محاصرہ شدت پسندوں کو فوجی اڈوں کی تعمیر اور ہتھیاروں کی تعمیر سے روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT