Monday , June 26 2017
Home / عرب دنیا / حماس لیڈر کے قتل میں ملوث تین فلسطینیوں کو سزائے موت

حماس لیڈر کے قتل میں ملوث تین فلسطینیوں کو سزائے موت

غزہ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے اپنے سینئر لیڈر مازن فکاہہ کے قتل کے جرم میں تین فلسطینیوں کو سزائے موت دی ہے ۔ حماس نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ تین لوگوں کو فکاہہ کے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے ۔ ان میں سے ایک ملزم نے قبول کیا ہے اس نے فکاہہ کے سر اور سینے میں گولی مار دی تھی جبکہ دو دیگر ان کے قتل میں بالواسطہ طورپر شامل تھے ۔ حماس کے لیڈر مازن فکاہہ کو مارچ کے آخر میں ان کے مکان کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ حماس کی عدالت نے تینوں ملزمان کو اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر مازن فکاہہ کے قتل کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT