Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / حمزہ کا فیصلہ کن گول، گلوب فائنل میں داخل

حمزہ کا فیصلہ کن گول، گلوب فائنل میں داخل

حیدرآباد 25 مئی (ای میل) حیدرآباد گلوب فٹبال کلب کی جانب سے خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر کھیلے جارہے انڈر 13 فٹبال ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں حمزہ نے گلوب فٹبال اکیڈیمی کے لئے فیصلہ کن گول بناتے ہوئے فائنل میں رسائی میں اہم رول ادا کیا۔ آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں حیدرآباد گلوب اکیڈیمی نے عباس یونین یوتھ فٹبال کلب کے خلاف 1-0 کی کامیابی حاصل کی۔ یہ مقابلہ ابتداء سے ہی مسابقتی رہا کیوں کہ مقابلے کے پہلے نصف مرحلہ کے اختتام پر بھی کوئی بھی ٹیم گول نہ بناسکی اور اسکور 0-0 سے برابر تھا۔ دوسرے نصف مرحلہ کا فاتح ٹیم نے پُراعتماد انداز میں آغاز کیا اور فیصلہ کن گول محمد حمزہ نے سید اویس الدین کے پاس پر بناتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا۔ فاتح ٹیم کے مڈ فیلڈر سید اویس الدین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT