Friday , August 18 2017
Home / دنیا / حملوں کے باوجود جرمن وزیر کا پناہ گزینوں کے حق میں نرم رویہ

حملوں کے باوجود جرمن وزیر کا پناہ گزینوں کے حق میں نرم رویہ

برلن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ تھامس ڈی مائیزیرنے آج جرمن شہریوں کو چوکس کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پناہ گزینوں کو اندھادھند طریقہ سے سیکوریٹی کیلئے خطرہ نہ سمجھیں۔ گذشتہ ہفتہ جو سلسلہ وار حملے ہوئے اس کے پس منظر میں یہاں موجود شامی پناہ گزینوں کو دہشت گرد نہ سمجھا  جائے۔ فنکی میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض حملے شخصی نوعیت کے تھے اس کے باوجود بھی ہر پناہ گزین کو شک و شبہات کی نظروں سے نہ دیکھا جائے۔ چانسلر انجیلا مرکل کی نائب خاتون ترجمان الریک ڈیمر نے بھی جرمنی میں ہوئے حملوں پر حکومت کی جانب سے تعجب اور صدمہ کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے بھی انتباہ دیا کہ چاہے کچھ ہوجائے تمام پناہ گزینوں پر شک و شبہ نہ کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT