Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حملہ میں زخمی شخص کی موت

حملہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی کے علاقہ میں ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے ایک شہری کی اطلاع پر پدماشالی نگر علاقہ سے شدید زخمی شخص کو حاصل کیا اور فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس مائیلار دیو پلی کے مطابق پدماشالی نگر میں واٹر ٹینک کے قریب سے اس شخص کو حاصل کیا گیا۔ پولیس مائیلار دیو پلی نے بتایا کہ اس شخص پر قتل کے ارادے سے حملہ کیا گیا اور وزنی پتھر ڈال کر نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT