Friday , October 20 2017
Home / دنیا / حملہ پر نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے شمالی کوریا کا انتباہ

حملہ پر نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے شمالی کوریا کا انتباہ

یونگ یانگ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن نے برسراقتدارپارٹی کی ایک کمیاب کانگریس اجلاس میں کہا کہ ان کا ملک نیوکلیئر ہتھیاروں والا ’’ ذمہ دار ‘‘ ملک ہے ۔اُس کی پالیسی پہلے نیوکلیئرہھتیار استعمال کرنے کی نہیں ہے اور وہ ان ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا پابند ہے ۔ پہلی ورکرس پارٹی کانگریس کے ہزاروں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نئے پنچ سالہ منصوبہ پر اعلان کیا ‘جس کے ذریعہ غربت زدہ ملک کی معیشت میں نئی جان ڈالی جاسکے گی اور عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا جاسکے گا ۔ کل کے ان کے یہ تبصرہ شمالی کوریا کی کانگریس کے جس کا اجلاس 35سال بعد منعقد ہورہا ہے دوسرے دن منظر عام پر آئے جب کہ شمالی کوریا کے بارے میں ان اندیشوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ وہ پانچواں نیوکلیئر تجربہ کرنے والا ہے ۔ کم جونگ اُن نے کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے ادعا کیا کہ اس کا نیوکلئیر تجربہ ’’ قابل دیداور ولولہ انگیز ‘‘ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا 6جنوری کو طاقتور ہائیڈروجن بم تیار کرچکا ہے ۔ کل کی چوٹی کانفرنس کی رپورٹ میں پُرزور انداز میں کہا گیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار نیوکلئیر ہتھیاروںوالا ملک ہے اور اس کا ہتھیاروں کا ذخیرہ صرف ڈھاک بٹھانے کیلئے ہے اگر اس پر حملہ کیا جائے تو وہ نیوکلیئرہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT