Friday , July 28 2017
Home / دنیا / حملہ کا منصوبہ بنانے والے 2 مشتبہ افراد گرفتار

حملہ کا منصوبہ بنانے والے 2 مشتبہ افراد گرفتار

بروسیلز/پیرس، 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیلجیئم کی راجدھانی بروسیلز میں پولیس نے رات بھر تلاشی مہم کے دوران حملہ کا منصوبہ بنانے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت اقیم ایس (40) اور خالد ایس (37) کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ دو اور لوگوں کو حراست میں لیا گیا لیکن اس سے پوچھ گچھ کرکے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے ۔بیلجیئم کے ایک سرکاری وکیل نے کہاکہ گرفتار کئے گئے دونو ں افراد کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے بروسیلز کے اندریلیچٹ ضلع کے چار مکانات اور گیریجوں کی تلاشی لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT