Friday , May 26 2017
Home / دنیا / حملہ کی کوشش کا شبہ ، لڑکی گرفتار

حملہ کی کوشش کا شبہ ، لڑکی گرفتار

پیرس ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اینٹی ٹیررسٹ پولیس نے آج چار افراد بشمول 16 سالہ لڑکی کو جنوبی فرانس میں اس شبہ پر گرفتار کرلیا جس کے تعلق سے وزیر داخلہ نے کہا کہ عنقریب حملہ کی تیاری ہورہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں نہایت آتش گیر مائع ’اسیٹون‘ کی خریداری پر ہوئی جسے بموں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دیگر مشتبہ ملزمین تمام مرد اور ان کی عمریں 20 ، 26 اور 33 سال ہیں۔
فلپائن میں طاقتور زلزلہ
منیلا ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن کا خطہ آج دیر گئے 6.5 شدت کے طاقتور زلزلے سے دہل گیا، جس سے کم از کم 2 افراد زخمی ہوئے، بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT