Saturday , August 19 2017
Home / مذہبی صفحہ / حمل ٹھہرنے کیلئے مؤثر دعائیں

حمل ٹھہرنے کیلئے مؤثر دعائیں

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ جب بھی ہمبستری کا ارادہ ہو عورت کی پیشانی پر شوہر شہادت کی انگلی سے آیات ’’الم نخلقکم من مآء مھینo فجعلنہ فی قرار مکینo الی قدر معلومo فقدرنا فنعم القدرونo‘‘ (سورۂ مرسلات۔ ۲۰ تا ۲۳) لکھ کر ہمبستری کرے۔
٭ بیوی ۴۰ روز تک آیات ’’ذلک عالم الغیب‘‘ تا ’’قلیلا ماتشکرونo‘‘ (سورۃ السجدہ۔ ۶تا۹) لکھ کر پانی سے حل کرکے پیتی رہے۔
٭ عورت چالیس روز تک سورۂ قیامہ کی آیات ۳۶ تا ۴۰ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتی رہے۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ روٹی پر اس آیت ’’ھو الذی یصورکم فی الارحام کیف یشآء لاالہ الا ھو العزیز الحکیم‘‘ لکھ کر سات روز تک کھائے۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ سات روز تک تین کھجوروں پر ۱۲۱ بار ان آیات ’’والذاریات ذروا‘‘ تا ’’انما توعدون لصادقo وان الدین لواقعo‘‘ پڑھ کر دم کرکے کھاتی رہے۔ (سورۃ الذاریات۔۱تا۶)
٭ عورت کو چاہئے کہ ان آیات ’’لااقسم بھذالبلد وانت حل بھذالبلدo ووالد وما ولدo‘‘ لکھ کر اور پانی سے دھوکر محفوظ کرلے اور دوران حیض پیتی رہے اور جب حیض سے پاک ہوکر غسل کرلے تو اسی رات میاں بیوی ہمبستری کریں اور تین ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ملے گی۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ سورۂ رعد کی آیت ۳۱ لکھ کر گلے میں ڈال لے اور حمل ٹھہرنے تک یہ تعویذ گلے میں ڈالے رہے۔

 

TOPPOPULARRECENT