Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / حنا ربانی کھر کا فیشن اِسٹائل اب بالی ووڈ میں

حنا ربانی کھر کا فیشن اِسٹائل اب بالی ووڈ میں

لاہور ؍ ممبئی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سیاست میں فیشن ثانوی حیثیت رکھتا ہے لیکن سابق وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر کا فیشن اسٹائل اب بالی ووڈ میں بھی نظر آئے گا۔ ہندوستانی اداکارہ دیویا دَتہ اپنی آنے والی فلم ’’ارادہ ان پٹیالہ‘‘ میں سیاست داں کا کردار ادا کررہی ہیں جس کیلئے انہوں نے حنا ربانی کھر کے اسٹائل کی نقل کی ہے۔

 

پاکستان میں مجرمین کی ٹولی کے
سرغنہ کی خودسپردگی
لاہور۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ گروہ چھوٹوگینگ کے سربراہ غلام رسول نے 12ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے جبکہ اغوا کیے گئے 24 پولیس اہلکار بھی بازیاب ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ نے مختصر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گینگ کے سربراہ کو جزیرے سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ حساس اداروں کی تحویل میں ہیں۔پولیس اہلکاروں کی رہائی اور گینگ کے ارکان کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا عمل چہارشنبہ کی صبح مکمل ہوا۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جزیرہ پرگینگ میں شامل افراد کے خاندان کی 24 خواتین، 44 بچوں اور 4 بزرگوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر جزیرے سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جزیرے پر آپریشن اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہاں موجود تمام جرائم پیشہ افراد ہتھیار نہ ڈال دیں یا اْن کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT