Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حنا سدھو کو گولڈ ، ایشین ایرگن چمپئن شپ میں ہندوستان اول

حنا سدھو کو گولڈ ، ایشین ایرگن چمپئن شپ میں ہندوستان اول

نئی دہلی ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر حنا سدھو نے اپنی درجہ بندی کے شایان شان کھیلا جیسا کہ انھوں نے 8 ویں ایشین ایرگن چمپئن شپ میں ویمنس 10m ایرپسٹل میں گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کی مہم کا گزشتہ روز یہاں کامیاب انداز میں اختتام کیا۔ ہندوستان کے کھاتے میں سلور میڈل بھی آیا جب شویتا سنگھ کل کے سب سے نمایاں ایونٹ میں کوریا کی برونز میڈلسٹ سیون اے کِم کے مقابل پوڈیم پر بہتر پوزیشن پر آئیں۔ ایک اور نوجوان ہندوستانی شوٹر یشسونی سنگھ دیشوال کے ساتھ 387 کے اسکور پر کوالفکیشن میں سرفہرست رہنے کے بعد سابق ورلڈ چمپئن حنا نے فائنل میں 197.8 اسکور کرتے ہوئے ٹاپ پرائز جیتا۔ شویتا کا اسکور 197 رہا جبکہ کِم 175.8 تک پہنچ پائی۔ یشسونی نے اپنے پہلے انٹرنیشنل فائنل میں 155.3 اسکور کرتے ہوئے قابل قدر چوتھا مقام پایا۔ بہرحال ہندوستان نے متاثرکن 17 تمغے بشمول چھ گولڈ (انفرادی سینئر میں دو) جیت کر اس براعظمی ایونٹ میں اول مقام پر اختتام کیا، جو طاقتور چین کی دستبرداری اور کوریا کی جانب سے نمبر ایک پسٹل شویر جین جانگ ۔ او کو مسابقت کیلئے نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد اپنی چمک دمک کچھ حد تک کھوچکا تھا۔ ہندوستان کو پانچ سلور اور چھ برونز میڈلس ملے۔مجموعی درجہ بندی میں ایران پوڈیم تک 12 بار رسائی (بشمول چھ گولڈ اور پانچ سلور میڈلس) حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر آیا، جس کے بعد تائپی نے ایک گولڈ، دو سلور اور اتنے ہی برونز جیتے ہیں۔ ایشین شوٹنگ چمپئن شپ جو کویت میں نومبر میں منعقد شدنی ہے، آئندہ سال کے ریو اولمپکس کیلئے آخری کوالیفائنگ ایونٹ رہے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT