Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / حنیف محمد مصنوعی تنفس پر منتقل

حنیف محمد مصنوعی تنفس پر منتقل

کراچی۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کراچی کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا ہے۔لٹل ماسٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے، وہ پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں 31 جولائی کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے کراچی کے آغاز خان ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔شعیب محمد نے کہا کہ 2013 میں پہلی مرتبہ کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے والد نے لندن میں سرجری کروائی تھی جس کے بعد کینسر پر کسی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کینسر پھیلتا گیا۔

TOPPOPULARRECENT