Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / حوالہ کاروبار اور دہشت گردی کو مالی امداد روکنے ہند ۔قطر عہد

حوالہ کاروبار اور دہشت گردی کو مالی امداد روکنے ہند ۔قطر عہد

وزیراعظم نریندر مودی کی 7 معاہدوں پر دستخط ، تاج محل کے قریب ہوٹل تعمیر کرنے کا بھی معاہدہ
دوحہ ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کا عہد کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے امیر قطر سے وسیع تر مذاکرات کئے ۔ ہند ۔ قطر نے دہشت گردی کو دی جانے والی امداد کا پتہ چلانے اور غیرقانونی رقومات کی منتقلی (حوالہ) کاروبار کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے سے اتفاق کیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ قطر میں 7 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ مودی نے قطر کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیا ہے ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ وسیع تر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جانب دہشت گردی کی حمایت کرنے والے اور اس کو اسپانسر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ملکوں نے تجارت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ۔ قطر میں 6.5 لاکھ ہندوستانی برادری کے بہبود کے مسئلہ پر بھی مودی نے امیر قطر سے بات چیت کی ۔

قطر ہندوستان کی ایل این جی ضروریات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ دونوں ممالک نے توانائی میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ۔ قطر کی ایک کمپنی نے تاج محل کے قریب ایک عالیشان ہوٹل تعمیر کرنے کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔ ہندوستان میں 500 کروڑ کی ایف ڈی آئی کے ذریعہ سرمایہ کاری کے معاہدہ پر قطر کی سرکردہ کمپنی الساوری ہولڈنگ نے لیلا گروپ اور ایانا ہوٹلس کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری محکموں میں رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ عوام مٹھائی دینے کے چلن کو ختم کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں مٹھائی دینے کا عمل روک دیا ہے تب سے مجھے مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ تحفے دینے اور مٹھائی کے نام پر رشوت کو فروغ دینے کا عمل ختم کردیں اور ملک کو رشوت سے پاک بنانے حکومت کی مدد کریں ۔ ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نظم و نسق کو صاف ستھرا بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ اپنے دو روزہ دورہ کے اختتام سے قبل مودی نے ہندوستانی برادری سے کہا کہ رشوت سے پاک نظم و نسق کو یقینی بنانے کی وجہ سے ہی سرکاری اسکیمات میں ہونے والی دھاندلیوں کو روکا گیا اور اس سے 36 ہزار کروڑ روپئے سالانہ کی بچت ہوئی ہے ۔ نریندر مودی یہاں سے سوئزرلینڈ کیلئے روانہ ہوئے ۔جہاں سے وہ امریکہ اور میکسیکو بھی جائیں گے ۔
لیکن وہ بہرحال گرفتار کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT