Friday , September 22 2017
Home / دنیا / حوثیوں کیلئے بھجوایا گیا اسلحہ امریکی بحریہ نے ضبط کر لیا

حوثیوں کیلئے بھجوایا گیا اسلحہ امریکی بحریہ نے ضبط کر لیا

تہران ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق یمن کے باغیوں کیلئے ایران سے بھجوائی جانے والی اسلحہ اور گولا بارود کی بھاری کھیپ بحیرہ عرب میں موجود دو امریکی بحری جہازوں نے ضبط کر لی۔ یہ صورتحال یمن کو درپیش بحرانی کیفیت کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کی نگرانی میں 18 اپریل کو کویت میں ہونے والے مذاکرات سے قبل پیش آئی ہے۔ امریکی بحریہ کے بیان میں بتایا گیا ہیکہ ایران سے یمن بھجوایا جانے والا اسلحہ لڑاکا بحری جہاز سیروکو اور گرافلی نے گزشتہ ہفتے ضبط کیا۔ ضبط کئے جانے والے اسلحہ میں 1500 کلاشنکوف، 200 راکٹس اور 50 ملی میٹر بیرل کی 21 خودکار بندوقیں شامل تھیں۔ 28 مارچ کو ضبط کیا گیا اسلحہ اس وقت امریکہ کے قبضے میں ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT