Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / حوثیوں کی تربیت کیلئے ایران کا دوافریقی جزیروں کا حصول

حوثیوں کی تربیت کیلئے ایران کا دوافریقی جزیروں کا حصول

تہران ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمنی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے انکشاف کیا ہیکہ ایران نے یمن کے قریب واقع ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پرلئے ہیں جہاں حوثی باغیوں کو عسکری تربیت دی جارہی ہے۔ یمنی فوج کی بریگیڈ 4 کے سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے حالیہ چند ایام میں باب المندب سے ایران کی طرف سے بھیجے گئے بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے لدی کئی گاڑیاں پکڑی ہیں جن پر لاکھوں کی تعداد میں آتشیں مواد بھی لادا گیا تھا اور یہ تمام ہتھیار یمن میں مختلف مقامات پر باغیوں کو ارسال کیے جا رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT