Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حکمرانی میں آر ایس ایس کی مداخلت کی مذمت : سی پی آئی

حکمرانی میں آر ایس ایس کی مداخلت کی مذمت : سی پی آئی

حیدرآباد 5 ستمبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ نے ملک کی حکمرانی میں آر ایس ایس کی سنگین مداخلت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ آر ایس ایس وزیر اعظم اور کابینہ کے دوسرے ارکان کے ساتھ بند کمروں کے اجلاسوں کے ذریعہ حکمرانی میں مداخلت کر رہی ہے ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کا سہ روزہ اجلاس کل ختم ہوا جس کے ذریعہ ملک کے دستور کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان دستور کے تحت یہ حلف لیتے ہیں کہ وہ اپنے منصوبوں کا افشا نہیں کرینگے اور نہ ہی پالیسیاں کسی کو بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ تک خود کو ثقافتی تنظیم قرار دینے والی آر ایس ایس نے اس تاثر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور اب وہ ماورائے دستور اتھاریٹی بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ہمیشہ ہی آر ایس ایس کے عزائم سے عوام کو واقف کرواتی رہی ہے اور اب آر ایس ایس ۔ بی جے پی اجلاس سے یہ مداخلت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ قوم کے جمہوری ڈھانچہ کیلئے مناسب نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT