Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / !’’ حکمراں جماعت کے 99 فیصد وزراء اور ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے نعیم سے تعلقات’’

!’’ حکمراں جماعت کے 99 فیصد وزراء اور ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے نعیم سے تعلقات’’

مہلوک گینگسٹر سے میرے تعلقات تھے اور وہ مجھے چیف منسٹر کے عہدہ پر دیکھنا چاہتا تھا : تلگو دیشم رکن اسمبلی کرشنیا کاسنسنی خیز انکشاف
حیدرآباد /16 ستمبر ( این ایس ایس ) ایل بی نگر کے تلگودیشم رکن اسمبلی آر کرشنیا نے آج سنسنی خیز انکشاف کیا کہ انکاونٹر میں مہلوک خوفناک گینگسٹر انہیں ( کرشنیا کو ) اس ریاست کے چیف منسٹر کے عہدہ پر دیکھنا چاہتا تھا ۔ انہو ںنے کہا کہ حکمراں جماعت کے 99 فیصد اہم قائدین جن میں وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں ۔بھونگیر نعیم سے مالی تعلقات رکھتے تھے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہلوک گنگسٹر سے ان کی کسی مالیاتی معاملت یا رقمی لین دے کا کوئی الزام ثابت ہونے پر وہ سخت سے سخت سزا قبول کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ کرشنیا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ نعیم کے ساتھ ان کے اس وقت روابط تھے جب وہ ماونواز طلبہ تنظیم ریاڈیکل اسٹوڈنٹس یونین سے وابستہ تھا ۔ لیکن یہ تعلقات مالی نوعیت کے نہیں تھے ۔ نعیم کی خواہش تھی کہ میں چیف منسٹر بن جاؤں ۔ کرشنیا نے انکاونٹر میں نعیم کی ہلاکت پر حکومت کی تائید کی اور کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران وہ ( نعیم ) کئی افراد پر مظالم میں ملوث تھا ۔ کرشنیا نے کہا کہ ’’ نعیم کے نام پر حکومت اب مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی طرف سے اگر مجھے کوئی نوٹس دی جاتی ہے تو میں اس کا جواب دینے تیار ہوں ‘‘ ۔ انہو ں نے کہا کہ ایس آئی ٹی تحقیقات میں کوئی شفافیت نہیں ہے ۔ چنانچہ سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ کرشنیا نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت محض سیاسی محرکات کے سبب انہیں نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ حکومت کیلئے یہ کہنا درست نہیں ہوتا کہ چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے میں نے نعیم کے ساتھ کام کیا تھا ، چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کسی شخص کے شایان شان نہیں کہ وہ مجھ جیسے کسی مخلص شخص کے خلاف اس قسم کے الزامات عائد کرے ‘‘ کرشنیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ نعیم نے انکاونٹر میں ہلاکت سے صرف ایک ماہ قبل ان سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ خود کو حکام کے سپرد کردینا چاہتا ہے ۔ جس پر انہوں نے ( کرشنیا ) نے کہا تھا کہ سپردگی کے بعد اس کی معافی کیلئے دیکھا جائے گا ۔ کرشنیا نے کہا کہ وہ بھونگیر میں نعیم کی طرف سے منعقد کی جانے والی عرس تقاریب اور دیگر تہواروں میں حصہ لیا کرتے تھے لیکن اس گینگسٹر سے پرانے تعلقات کی بناء پر انہیں نشانہ بنانا درست نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT