Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / حکومتیں تارکین وطن کیلئے فراخدلی سے کام لیں: پوپ فرانسس

حکومتیں تارکین وطن کیلئے فراخدلی سے کام لیں: پوپ فرانسس

سٹی وٹیکن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کو درپیش مہاجرین اور تارکین وطن کے بحران پر رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی بول پڑے ہیں اور انھوں نے حکومتوں پر زوردیا ہے کہ وہ اگر اپنی سرحدیں نہیں کھول سکتی ہیں تو کم سے کم دلوں کے دروازے ہی کھول دیں تاکہ اس انسانی المیے سے نمٹا جا سکے۔ پاپائے روم نے یہ بات میکسیکو کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر ایک تقریر میں کہی ہے۔ان کا فوری اشارہ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان سرحد پر پھنسے ہوئے ہزاروں تارکین وطن کی جانب تھا جو شدید سردی میں سرحدیں کھلنے کے منتظر ہیں۔انھوں نے اس صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید ہلاکتیں اور مزید استحصال نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT