Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / حکومت ،داؤد ابراہیم ہندوستان لانے کی پابند: کرن رجیجو

حکومت ،داؤد ابراہیم ہندوستان لانے کی پابند: کرن رجیجو

نئی دہلی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کو قانون کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان واپس لانے کی پابند ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہاکہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ حکومت داؤد ابراہیم کو ہندوستان لانے کے لئے کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں آئی ایس آئی کے زیرتحفظ ہے۔ اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ حکومت داؤد ابراہیم کو وطن واپس لانے کی پابند ہے تاکہ اُس پر کئی مقدمات بشمول ممبئی میں 1993 ء کے سلسلہ وار بم دھماکوں کا مقدمہ چلایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT