Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / حکومت ، قوم پرستی کے معنی مسلط نہ کرے ، آئی آئی ٹی ممبئی

حکومت ، قوم پرستی کے معنی مسلط نہ کرے ، آئی آئی ٹی ممبئی

ممبئی ۔ 19 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی ممبئی نے مختلف تعلیمی اداروں میں حکومت کی ضرورت سے زیادہ مداخلت اور ناراض آوازوں کو کچلنے کے علاوہ مرضی کی مخالفت کی سرکوبی کی مبینہ کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے آج جے این یو کے احتجاجی طلبہ کی تائید میں آگیا اور کہا کہ حکومت کو اپنی پسند کے مطابق قوم پرستی کا مفہوم و معنی مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔ آئی آئی ٹی ممبئی کی فیکلٹی کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’حکومت کو ایک ہندوستانی ہونے یا اس کی قوم پرستی کے بارے میں اپنی پسند و مرضی کے مطابق مفہوم و معنی مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔ 42اساتذہ کی دستخط سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود اختیاری کی پامالی کا سبب بننے والے حالیہ واقعات پر ہمیں سخت تکلیف پہونچی ہے ۔ ہمارا ایقان ہے کہ یہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ تنقیدی انداز فکر اور اظہارخیال کے اہم مقامات و مراکز ہیں ۔ چنانچہ سماجی مسائل اور عقل و دانش کے معاملات کے درمیان پیش ہونے والے اختلافات کو معقولیت کے ساتھ جمہوری انداز میں حل کیا جانا چاہئے ‘‘ ۔

مرکز ‘ ماویسٹوں سے بات چیت کیلئے تیار : راجناتھ
کوراپٹ( اوڈیشہ ) 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ماؤیسٹوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے اگر وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے ماویسٹوں سیم تاثرہ اس ضلع میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماؤیسٹوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں اور قومی دھارے میںشامل ہوجائیں ۔ اگر ماؤیسٹ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرنے تیار ہے ۔ راج ناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر یہاں آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ڈھانچہ میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT