Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت ، گونگی ،بہری اور اندھی ہوچکی ہے

حکومت ، گونگی ،بہری اور اندھی ہوچکی ہے

تلگو دیشم لیڈر وائی نروتم کا ریمارک ، ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنانے دستخطی مہم

کوہیر۔ 18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپوزیشن پارٹی قائدین کی جانب سے ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کوہیر منڈل مستقر میں قدیم بس اسٹانڈ پر ایک دستخطی مہم چلائی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی دستخط کرتے ہوئے ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنانے مہم میں حصہ لیا اور اپوزیشن قائدین کی بھرپور تائید کی اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو مسٹر وائی نروتم تلگو دیشم پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد میں گزشتہ 50 دنوں سے اپوزیشن قائدین ظہیرآباد میں ریوینیو ڈیویژن بنانے کے مطالبہ پر ہڑتال کررہے تھے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی تھی۔ حکومت گونگی، بہری اور اندھی ہوچکی ہے۔ اس لئے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا تھا۔ ایک ہی دن میں پولیس نے زبردستی کرتے ہوئے ہڑتال کو ناکام بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنانے کے اعلان تک جمہوری انداز میں احتجاج جاری رہے گا۔ محمد شوکت علی سابق صدرنشین کوہیر منڈل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کو ظہیرآباد ریوینیو ڈیویژن کی ضرورت نہیں۔ ٹی آر ایس قائدین اپنے مسائل حل کرنے نارائن کھیڑ جانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وہ ایسا نہیں چاہتے ہوں تو وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ضلع میدک کے انچارج وزیر ہریش راؤ پر دباؤ ڈالیں۔ اس کے علاوہ ظہیرآباد میں رینیو ڈیویژن کیلئے درکار تمام سہولتیں موجود ہیں۔ محمد شمشیر علی کانگریس قائد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنانے سے ہمہ جہتی ترقی ممکن ہے اور عوام کو پیدائشی سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔ ہر کام کے لئے سنگاریڈی جانا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی قائد مسٹر سدھیر بھنڈاری نے کہا کہ ظہیرآباد حلقہ اسمبلی ہونے کے ساتھ حلقہ پارلیمنٹ بھی ہے۔ اس کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنایا جائے۔ شیخ جاوید نائب صدرنشین کوہیر منڈل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریوینیو ڈیویژن کے لئے درکار تمام دفاتر ظہیرآباد میں موجود ہیں۔ ظہیرآباد میں بڑی بڑی کمپنیاں مہیندرا اینڈ مہیندرا، الانا، ایم جی اور بنیادی سہولتیں ظہیرآباد میں موجود ہیں۔ عوام کی خواہش کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ظہیرآباد کو ریوینیو ڈیویژن بنایا جائے ۔ اس موقع پر محمد اشرف علی کوآپشن ممبر ، محمد رفیع الدین ایم آئی ایم قائد، سی پی ایم قائد نرسمہلو نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر کرشنا ایس سی سیل قائد تلگو دیشم نرسمہلو گوڑ، تلگو دیشم صدر کوہیر منڈل عظیم الدین دیگوال اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT