Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / حکومت ‘ آر ایس ایس کے ایجنڈہ و ٹائم ٹیبل پر عمل پیرا: سی پی ایم

حکومت ‘ آر ایس ایس کے ایجنڈہ و ٹائم ٹیبل پر عمل پیرا: سی پی ایم

نئی دہلی 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم نے آج برسر اقتدار بی جے پی پر الزام عائدکیا کہ وہ آر ایس ایس کے طئے کردہ ایجنڈہ اور ٹائم ٹیبل پر عمل کر رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی اور اس ہندوتوا تنظیم کے خلاف جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے جو مضر نظریات اور فرقہ وارانہ سیاست پر عمل پیرا ہے۔ حالیہ آر ایس ایس ۔ بی جے پی رابطہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی ایم نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت سوئم سیوکوں کا کلب بن کر رہ گئی ہے ۔ اس اجلاس میں کئی مرکزی وزرا نے حاضری دے کر اپنی کارکردگی سے واقف کروایا تھا ۔ پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے پارٹی ترجمان پیپلز ڈیموکریسی کے اداریہ تحریر میں کہا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈہ اور ٹائم ٹیبل پر کام کر رہی ہے ۔ خود مودی آر ایس ایس کارکن ہیں۔ آر ایس ایس ایک آمرانہ تنظیم بن گئی ہے جس کے نظریات مضرہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کی غلط پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ آر ایس ایس اور ا س کے مضر نظریات اور فرقہ پرستانہ سیاست کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ پرکاش کرت نے کہا کہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کے مابین جو اجلاس ہوا تھا اس سے آر ایس ایس اور اس کی سیاسی ونگ بی جے پی کے مابین جو ساز باز ہے اب وہ باضابطہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے مابین اتحاد اعلی سطح تک پہونچ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT