Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش امن و ضبط کی برقراری کو یقینی بنائے گی

حکومت آندھرا پردیش امن و ضبط کی برقراری کو یقینی بنائے گی

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ مسٹر چنا راجپا کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حکومت آندھرا پردیش قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور امن و ضبط کی صورتحال کو بگاڑنے جیسی کوشش کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دے گی بلکہ ریاست میں امن و ضبط کی برقراری کے لیے موثر و سخت اقدامات کرے گی ۔ ریاستی وزیر داخلہ اندھرا پردیش مسٹر این چنا راجپا نے مذکورہ بات کہی اور جاریہ ماہ 26 فروری سے برت شروع کرنے پوناڈو قائد مسٹر ایم پدمنابھم کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کو کوئی مشکلات پیش نہ آنے جیسا احتجاج کوئی بھی کرسکتے ہیں ۔ لیکن اپنے اس احتجاج کے لیے قبل از وقت پولیس سے اجازت بھی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ریاست میں امن و ضبط کی برقراری کی ذمہ داری حکومت پر رہتی ہے اور کسی اجازت کے بغیر احتجاج اور برت رکھنے کی بات کرنا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ اپنی حلیف جماعت ہو کہ دیگر کوئی بھی جماعت و تنظیم کیوں نہ ہو اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست پیش کرنے پر حکومت غور کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کرے گی ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہ کہ جمہوریت میں احتجاج کرنے کا ہر کسی کو حق ضرور حاصل ہے لیکن غیر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کی کسی کو بھی اجازت ہرگز نہیں رہے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT