Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ائمہ و موذنین کیلئے اعزازیہ جاری

حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ائمہ و موذنین کیلئے اعزازیہ جاری

ادونی ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگو دیشم پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل اپنے انتخابی فہرست میں یہ وعدہ کیاتھا کہ بغیر آمدنی والے مساجد کے ائمہ و موذنین کو اعزازیہ دیا جائے گا۔ وعدہ کے مطابق پہلی فہرست میں ادونی شہر کے 12مساجد کے ائمہ و موذنین کو 13 ماہ کی تنخواہ مسجدکمیٹی کے اکاونٹ میں جمع کردی گئی۔جس میں ائمہ کیلئے فی ماہ 5 ہزااور موذنین کیلئے فی ماہ 3 ہزار روپئے رقم جاری کی گئی ہے ۔ اس موقع پر مسجد محمدیہ نعلبند محلہ ادونی کے مینجنگ کمیٹی کے صدر و اراکین نے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی مسجد کے امام اور موذن کیلئے تنخواہ جاری ہوگئی ہے۔دوسری جانب آندھرا پردیش حج کمیٹی ریاستی رکن محمد عثمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلگو دیشم حکومت مسلم اقلیتوںکی فلاح و بہبود ی کیلئے کام کررہی ہے۔ اور اپنے وعدوں کو پورا کررہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ادونی شہر کے 12 مساجد کو وقف بورڈ کی جانب سے رقم اکائونٹ میں جمع کردی گئی ہے۔ اور فی مسجد کو ایک لاکھ 4ہزار روپئے جمع کردئے گئے ہیں۔جو گذشتہ 13ماہ کی رقم ہے۔ مزید انھوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں بھی وزیر اعلیٰ مسلم اقلیتی ترقی کیلئے کام کرینگے ۔ اس موقع پر الحاج کے خواجہ حسین ، میر متولی محمدیہ مسجد ادونی، جی نظام الدین، عبدالجبار، سنار دادا باشاہ ، عبدالکریم وغیرہ شریک رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT