Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل آوری میں ناکام : اپوزیشن

حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل آوری میں ناکام : اپوزیشن

حیدرآباد ۔ 13؍ مارچ ( این ایس ایس )  اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے آج حکمراں پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حکوت کے جی تا پی جی قدیم اسکیم کے بشمول اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ دیہی علاقوں کو ترقی دینے کے لئے آبپاشی پراجکٹس کے قیام میں ناکام ہو ئی ہے ۔ کانگریس رکن ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ  حکومت نے آبپاشی پراجکٹس کے لئے مہاراشٹرا کی حکومت سے معاہدہ کیاہے اس میں کوئی شفافیت دکھائی نہیں دیتی ۔ بی جے پی فلور  لیڈر لکشمن نے بھی اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ زراعت ‘ آبپاشی ‘ تعلیم ‘ صحت اور بہبود کاموں کیلئے فوری سرگرم ہوجائے اور اپنے انتخابی منشور کو پورا کرے ۔

TOPPOPULARRECENT