Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے گی ، رائے دہندوں سے اظہار تشکر

حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے گی ، رائے دہندوں سے اظہار تشکر

پدما راؤ نگر کا دورہ، وزیر آئی ٹی و کمرشیل ٹیکس کے ٹی آر و سرینواس یادو کا خطاب
حیدرآباد۔/6فبروری، ( سیاست نیوز) گریٹر بلدیہ انتخابات میں شاندار کامیابی کے فوری بعد وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے شہر کی ترقی پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ چیف منسٹر نے انہیں بلدی نظم و نسق کا اعلان کیا تھا تاکہ انتخابی وعدوں کی تکمیل میں سہولت ہو۔ کے ٹی راما راؤ نے آج وزیر کمرشیل ٹیکسیس سرینواس یادو کے ہمراہ پدما راؤ نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی تائید پر اظہار تشکر کیا اور مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومت کی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی عطا کرنے پر رائے دہندوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے شہر کے بارے میں جو وعدے کئے ہیں ان پر بہر صورت عمل آوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں غریب خاندانوں کیلئے ایک لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد انہوں نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مختلف علاقوں کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے پدما راؤ نگر کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ کی تعمیر کا تیقن دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں آئندہ چھ ماہ میں ڈبل بیڈ روم اسکیم کے مکانات کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ وزیر کمرشیل ٹیکس سرینواس یادو نے ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی کو عوامی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ رائے دہندوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے جن اسکیمات کا آغاز کیا انہیں عوامی تائید حاصل ہورہی ہے۔ سرینواس یادو نے ان کے حلقہ سے منتخب کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب بھی منعقد کی۔

TOPPOPULARRECENT