Friday , October 20 2017
Home / دنیا / حکومت بوکوحرام سے لڑکیوں کی رہائی کیلئے کوشاں

حکومت بوکوحرام سے لڑکیوں کی رہائی کیلئے کوشاں

جوہانسبرگ، 15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی حکومت دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی جانب سے اغوا کی گئی اسکول کی طالبات کو چھڑانے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ بوکو حرام نے کل ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اس نے چبوک سے اغوا کی ہوئی لڑکیوں کو دکھایا۔قابل ذکر ہے کہ بوکو حرام نے 14 اپریل 2014 کو چبوک کے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی 276 لڑکیوں کا اغوا کر لیا تھا۔ان میں سے 57 لڑکیاں دہشت گردوں کے قبضے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہی تھی۔ بوکو حرام کی طرف سے جاری اس ویڈیو میں ایک نقاب پوش کہتا ہے ، ’’انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ان کی لڑکیاں اب بھی ہمارے زیرقبضہ ہیں‘‘۔ نقاب پوش دہشت گرد لڑکیوں کے سامنے اپنے مطالبات گنوا رہا ہے ۔وہ جیل میں بند اپنے ساتھیوں کی رہائی کے عوض ان لڑکیوں رہا کرنے کی بات کہہ رہا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق نایجیریائی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ویڈیو کے ذمہ دار افراد سے رابطہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT