Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / حکومت بہار کا صحافی کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا اعلان

حکومت بہار کا صحافی کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا اعلان

پٹنہ ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ حکومت بہار صحافی کی سیوان میں ہلاکت کی سی بی آئی تحقیقات کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ ایک مقامی زبان کے روزنامہ سیوان سے تعلق رکھنے والے صحافی کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کی سفارش کی جائے۔ مبینہ طور پر یہ سفارش آج ہی مرکزی حکومت کو روانہ کردی گئی ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار  نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا انکشاف کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ راج دیو رنجن کے قتل کی تحقیقات میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا جائے گا۔ گیا روڈ پر غصہ کے عالم میں چند افراد نے روزنامہ ہندوستان سیوان کے بیورو چیف رنجن کا قتل کردیا تھا۔ نتیش کمار نے کہا کہ کسی کو بھی یہ شک نہیں ہونا چاہئے کہ حکومت بہار مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اس کے لئے وہ پارٹی وابستگی کا بھی لحاظ نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT