Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت تعلیمی ترقی کیلئے سہولتیں فراہم کرنے تیار

حکومت تعلیمی ترقی کیلئے سہولتیں فراہم کرنے تیار

آرمور میں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز، رکن اسمبلی جیون ریڈی کا خطاب
آرمور 18 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور کے مختلف گورنمنٹ اسکولس میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہاتھوں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ اسکولس میں حکومت کی جانب سے جدید طرز تعلیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح منڈل ایجوکیشن آفیسر راجا گنگا رام کی نگرانی میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہاتھوں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز کیا۔ رکن اسمبلی نے گورنمنٹ ماڈل اسکول پرکٹ اور ضلع پریشد ہائی اسکول گول بنگلہ میں آغاز کیا۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت تعلیمی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد کرنے تیار ہے۔ طلباء کی تعلیم کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کے لئے ہاسٹلس، اقامتی مدارس، ہائی اسکول کے لئے دوپہر کے کھانے کے لئے باریک بی پی ٹی چاول مہیا کررہی ہے اور وقفہ وقفہ سے اساتذہ کو مختلف عنوانات پر ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ طلباء کی تعلیم بہتر ہو۔ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار لائیں۔ اس موقع پر اساتذہ نے رکن اسمبلی کو مسائل پر مشتمل یادداشت پیش کی۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی آرمور کے علاوہ ایس آئی او راجا گنگارام، مقامی سرپنچ پرکٹ وجیا لکشمی نارائنا، منڈل پریشد نائب صدر باجنا، ٹی آر ایس قائدین محمد اکبر علی، سنجے سنگھ ببلو، ماڈل اسکول کے اساتذہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT