Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ سے اردو اکیڈیمی کیلئے رقم کی منظوری اسکیمات کی نشاندہی ، جی او کی اجرائی

حکومت تلنگانہ سے اردو اکیڈیمی کیلئے رقم کی منظوری اسکیمات کی نشاندہی ، جی او کی اجرائی

حیدرآباد۔ 18۔ مئی  ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اردو اکیڈیمی کیلئے 23 کروڑ روپئے کا بجٹ جاری کرتے ہوئے اسکیمات کی نشاندہی کی ہے۔ اسکیمات اور ان کے لئے مختص بجٹ کی تفصیلات کے ساتھ سکریٹری اقلیتی بہبود نے جی او آر ٹی 103 جاری کیا۔ جی او کے مطابق مالیاتی سال 2016-17 ء میں حکومت نے 23 کروڑ روپئے اردو اکیڈیمی کیلئے مختص کئے تھے ۔ فروغ اردو اور اردو زبان کے تحفظ سے متعلق اسکیمات کیلئے 10 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے 3 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ ریاست میں اردو گھر شادی خانوں کی تعمیر پر 10 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ تینوں اسکیمات پر بہتر عمل آوری کریں اور سہ ماہی کی بنیاد پر حکومت کو خرچ کی تفصیلات پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT