Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کے متضاد فیصلوں کی مذمت

حکومت تلنگانہ کے متضاد فیصلوں کی مذمت

28 اکٹوبر کو چلو راج بھون پروگرام ، سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کا اعلان
حیدرآباد۔23اکٹوبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون ایکزیکٹیو کمیٹی کا ایک اجلاس اے آئی ٹی یو سی بھون حمایت نگر میں منعقد ہوا ۔ نگرانی کنونیر ساوتھ زون سی پی آئی ای ٹی نرسمہا نے کی جبکہ وی ایس بوس‘ راملو نائیک چھایہ دیوی کے علاوہ ایکزیکٹیو کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ای ٹی نرسمہانے تلنگانہ حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایااور مجوزہ بلدی انتخابات میں شکست کے خوف سے دو سوکے بجائے دیڑھ سو اسمبلی حلقہ جات پرمشتمل گریٹر حیدرآباد میں بلدی انتخابات کرانے کا حکومت تلنگانہ پرالزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازیں شہر کی توسیع کے نام پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو دوبلدی حلقوں پر مشتمل کارپوریشن بنانے حکومت تلنگانہ نے اعلان کیا تھا مگرحکومت کی عوام دشمن پالیسیوںکے سبب عوام میں حکومت تلنگانہ کے متعلق بڑھتی برہمی کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے دوسو کے بجائے دیڑ ھ سو بلدی حلقوں پرہی انتخابات کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری اراضیات کے متعلق حکومت تلنگانہ کے متضادت فیصلوں کی بھی سختی کے ساتھ مذمت کی اور کہاکہ شہر حیدرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دو لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی ہے جس کو مختلف ٹرسٹوں کے نام پر تبدیل کرتے ہوئے دھڑلے کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے۔ ای ٹی نرسمہا نے ا س ضمن میں28اکٹوبر کو چلو راج بھون پروگرام کا بھی اعلان کیا تھا تاکہ سی پی آئی ساوتھ زون اس قسم کے احتجاج کے ذریعہ حکومت تلنگانہ پر شہر حیدرآباد کے غریب اور بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے کاکام کرسکے۔ انہوں نے 29 اکٹوبر چلو پرانے شہر کے میٹروریل پراجکٹ کے سابق پلان پر عمل آوری کے لئے دارالشفاء تا فلک نما پیدل دورہ کرنے اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اس حساس مسئلہ پرعوام میں شعور بیداری مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ای ٹی نرسمہا نے کہاکہ پرانے شہر کیلئے میٹروریل کا سابق پلان کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کی تمام حکومتیں پرانے شہر کی ترقی کے لئے غیر سنجیدہ تھیں مگر میٹرو ریل کے متعلق حکومت تلنگانہ کا فیصلہ پرانے شہر کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT