Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کے ہریتا ہارم پروگرام کی ستائش

حکومت تلنگانہ کے ہریتا ہارم پروگرام کی ستائش

شہریوں کو حصہ لینے کی اپیل ، چسٹ ہاسپٹل میں شجرکاری و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 جولائی ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے معلنہ ہریتا ہرام پروگرام کا ایرگڈہ چسٹ ہاسپٹل میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کے زیر اہتمام شجر کاری میں میئر گریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن کے علاوہ اعزازی صدر ٹی این جی اوز سنٹر ل کمیٹی دیوی پرساد ‘ صدر کارم رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری عبدالحمید‘ صدر گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب‘متعلقہ کارپوریٹر محمد عمر‘ ڈائرکٹر ایرگڈہ چسٹ ہاسپٹل ڈاکٹر ایم کمار‘ عرفان یونٹ پریسڈنٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔ بعدازاں ٹی این جی اوز کی جانب سے ایرگڈہ چسٹ ہاسپٹل میں عید میلاپ تقریب منعقد کی گئی شجرکاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مئیر نے شجرکاری کو فائدہ مند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعہ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکا جاسکتا ہے ۔ تمام شہریوں سے اس میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ دیوی پرساد نے حکومت تلنگانہ کے ہریتا ہرام کی ستائش کی اور کہاکہ ہریتا ہرام کے ذریعہ حیدرآباد کے ماضی کا احیاء عمل میں لایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرسبز و شاداب حیدرآباد آلودگی کو ختم کرنے میںمعاون ثابت ہوگا۔ ایس ایم حسینی مجیب نے کہا کہ شجرکاری میں ہر شہری کی حصہ داری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اداروں ‘ کھلے میدانوں اور اسپتالوں میں پودے لگانے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مانسون کے آغاز کے ساتھ ہی شجرکاری سے پودوں کو فائدہ ہوگا رویندر ریڈی نے بھی عوام کو شجرکاری مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT