Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / حکومت دہلی غیرقانونی ڈرائیونگ اسکولس کو مہر بند نہیں کرسکتی : سی بی آئی

حکومت دہلی غیرقانونی ڈرائیونگ اسکولس کو مہر بند نہیں کرسکتی : سی بی آئی

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی کو ایسے غیرمجاز موٹرڈرائیونگ اسکولس کو مہربند کردینے کا قانونی اختیار نہیں ہے جو دارالحکومت میں سخت قانون کے فقدان کے سبب وجود میں آئے ہیں، سی بی آئی نے ایک عدالت کو یہ بات بتائی۔ سی بی آئی کو دہلی ہائیکورٹ نے دہلی ٹرانسپورٹ اتھاریٹی اور ڈرائیونگ اسکولس کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کی تحقیقات کی ہدایت دی تھی۔ سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں 1988ء موٹر وہیکل ایکٹ کے دفعات میں نقص کو نمایاں کیا۔ سی بی آئی نے خصوصی جج ونود کمار کو بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو غیرمجاز اسکولس کو مہربند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ متعلقہ قانون میں سخت قسم کی مخصوص گنجائش نہ ہونے کے سبب یہ اسکولس قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT