Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / حکومت سازی کا فیصلہ وقت ہی کرے گا : محبوبہ مفتی

حکومت سازی کا فیصلہ وقت ہی کرے گا : محبوبہ مفتی

سرینگر۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی توقعات اور امیدوں کے باوجود پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے آج جموں و کشمیر میں حکومت سازی پر مذاکرات میں پیشرفت کیلئے اپنے موقف کو سخت رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا فیصلہ وقت ہی کرسکتا ہے ‘ جس دن وہ اقتدار حاصل کریں گی اس دن سے اپنے والد سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گی ۔ جموں و کشمیر کیلئے ان کے والد نے جو خواب دیکھے تھے انہیں پورا کرنا ان کا فرض ہے ۔ اس کیلئے وقت ہی بہتر رخ اختیار کرسکتا ہے ۔ چند دن قبل بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے سرینگر پہنچ کر پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے بات چیت کی تھی جس کے بعد مادھو نے کہا تھا کہ دونوں پارٹیوں نے حکومت سازی کیلئے کوششوں کو مثبت سمت میں جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT