Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / حکومت سیلزمین ،پلاسٹک کارڈس کی فروخت میں مصروف: ممتا بنرجی

حکومت سیلزمین ،پلاسٹک کارڈس کی فروخت میں مصروف: ممتا بنرجی

کولکتہ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز ایک سیلز مین بن گئی ہے اور پلاسٹک کارڈس فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی پریس کانفرنس میں ڈیجیٹل سودے بازی کی تائید کے چند ہی گھنٹوں بعد یہ تبصرہ کیا۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ یہ اہم مسئلہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی مایوسانہ کوشش ہے چنانچہ وہ روزانہ پہلی غلطی سے زیادہ بڑی غلطی کرتے جارہے ہیں۔ بغیر رقم کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ کئی خدمات جیسے پٹرول کی خریداری سے لے کر انشورنس پالیسی لینے یا ریلوے ٹکٹ ڈیجیٹل طریقہ سے خریدنے پر خدمات ٹیکس 2 ہزار روپئے کی حد تک معاف کردیا جائے گا۔ 0.75 فیصد ڈسکاؤنٹ پٹرول اور ڈیزل کی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈس، ای ویالٹس اور موبائیل ویالٹس سے خریدنے پر دینے کی پیشکش بھی کررہی ہے۔ اِس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پلاسٹک کارڈس فروخت کرنے والا سیلز مین ہے۔

TOPPOPULARRECENT