Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت سے قریش برادری کے مسائل حل کرنے کا تیقن : محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا تہنیتی جلسہ سے خطاب

حکومت سے قریش برادری کے مسائل حل کرنے کا تیقن : محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا تہنیتی جلسہ سے خطاب

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حکومت قریش برادری کو بھی برابر ترقی کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کرے گی ۔ اس ضمن میں جو بھی قریشی برادری کے مسائل ہیں وہ ہم سے رجوع کریں ۔ ہم برابر آپ کے ساتھ ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت عوام کی حکومت ہے جس میں بلالحاظ تمام طبقات کی ترقی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رین بازار میں حافظ محمد بابا شرف الدین قریشی حسامی کے مکان میں الحاج چودھری محمد معین بابو اردو والے کے تیسری مرتبہ جمعیت القریش تلنگانہ کے صدر منتخب ہونے کی مسرت میں محفل قرات و تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمود علی نے کیا ۔ انہوں نے کہا جمعیت القریش قدیم تنظیم ہے جس کو آگے آتے ہوئے حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے نمائندگی کرنی چائے ۔ اس موقع پر صدر چودھری معین بابو اردو والے نے قریش برادری کے مسائل سے ڈپٹی چیف منسٹر کو واقف کروایا اور کہا کہ پورے ہندوستان میں قریش برادری کو تحفظات ہیں ۔ صرف تلنگانہ میں تحفظات نہیں ہیں لہذا تلنگانہ میں قریش برادری کے لیے تحفظات فراہم کئے جائیں ۔ جنرل سکریٹری محمد فرید الدین قریشی نے بھی جمعیتہ القریش کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ صدر تقریب محمد بابا شرف الدین قریشی حسامی صدر مجلس دعوت القرآن نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تلنگانہ ریاست ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایک مسلم قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے ۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے ۔ حافظ محمد بابا محی الدین قریشی حسامی ، حافظ و قاری محمد بابا فہد الدین قریشی حسامی ، قاری محمد شہاب الدین قریشی حسامی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ قراء کرام قاری محمد عبدالقیوم شاکر ، قاری محمد عظیم الدین ، قادری محمد عبدالمنان ، قاری محمد منیر احمد ، قاری محمد نصیر الدین نے تلاوت کلام پاک پیش کی ۔ حافظ و قاری بابا محی الدین نے آئمہ حرمین شریفین کی متاثر کن نقل پیش کی ۔ نظامت کے فرائض قاری محمد عبدالقیوم شاکر نے انجام دئیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT